آڈیو سننے کا طریقہ

قلندر پاک رحمتہ اللہ علیہ اور ان کے وارث سید بابا کے مطابق اس آڈیو کو بتائے ہوئے طریقے سے سات دن روزانہ تین بار صبح، دوپہر اور شام سونے سے پہلے سنیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہدایات کو مکمل طور پر مد نظر رکھیں اور اس میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں کریں۔

:ہدایات

آرام سے بیٹھ کر سنیں، سننے کی جگہ خاموشی ہونا ضروری ہے۔ آڈیو کو بند آنکھوں سے سنیں اور جب تک مکمل نہ ہو جائے آنکھیں بند رکھیں۔ اگر درمیان میں کہیں کسی وجہ سے رُک جائیں تو دوبارہ سے شروع سے سنیں۔

اپنی استطاعت کے مطابق مکمل دھیان سے سنیں اور پوری کوشش کریں کہ ذہن سوچوں سے پاک رہے۔ اس کے لیے ایک نقطہ پر توجہ مرکوز رکھیں ۔ آڈیو مکمل ہونے کے بعد آنکھیں کھولیں۔

آدھا گلاس پانی ہاتھ میں لیں، آنکھیں دوبارہ بند کریں اور بنا مذہب والے" اپنا نام" اور باقی اپنے اپنے مذہب کے مطابق اپنے "مالک حقیقی" کا نام دل میں پوری محبت سے " تین بار" لیں اور آنکھیں بند رکھتے ہوئے اس آدھے گلاس پانی کو تین سانسوں میں پی لیں۔ پانی پی کر آنکھیں کھول لیں۔ اس کے ساتھ آپ کا ایک بار سننا ہدایت کے مطابق مکمل ہو گیا۔

اگر موبائل سے سنیں تو اسے پلین موڈ پر کر دیں تا کہ سنتے دوران کوئی آپ کی توجہ کو ہٹا نہ سکے۔

جب بھی سنیں اسی طریقہ سے سنیں اور کسی بھی سوال کے لیے نیچے دیے گئے فون پر رابطہ کریں، اور یاد رکھیں اس آڈیو کے پیغام کو قلندر پاک رحمتہ اللہ علیہ نے انسانیت کے دکھ دور کرنے، ذہنی جسمانی بیماریاں دور کرنے اورمردہ دلوں کو زندگی بخشنے کے لیے دنیا میں موجود ہرانسان کے لیے جاری کیا اور ان کے وارث سید بابا (شاکرعزیرصاحب) ہیں۔

ٹیلی فون :

 00420734828327

healers@gmx.com